شنیرا اکرم کی خصوصی بچوں کی حمایت میں میراتھن ریس میں شرکت
20 فروری 2018 (18:56)

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پیدا ہی پاکستان میں ہوئی ہیں۔اب شنیرا اکرم کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے دل میں انسانیت اور پاکستانیوں کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں شنیرا نے سپیشل اولمپک اور خصوصی بچوں کی حمایت کیلئے میراتھن ریس میں شرکت کی ۔واک کا مقصد فنڈز جمع کرنا اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں سپیشل کمیونٹی بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔بعدازاں شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکانٹ پر شیئر کی جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شنیرا اکرم سابق کپتان وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔


ای پیپر