عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا
20 فروری 2018 (18:07) 2018-02-20

لاہور : انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کردیا گیاعابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا‘ حکومت نے عابد باکسر کو خفیہ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ‘ عابد باکسر کئی جعلی مقابلوں میں ملوث ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے کئی اہم شخصیات مشکل میں آسکتی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق انکاؤنٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت نے عابد باکسر کو خفیہ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عابد باکسر کئی جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث ہے۔ اس کے منظر عام پر آنے سے کئی اہم شخصیات مشکل میں آسکتی ہیں۔ عابد باکسر کو چند دن قبل انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا تھا۔ عابد باکسر کے کزن علی باکسر نے اس کے پاکستان منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔


ای پیپر