شہباز شریف وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف سے بہتر ہیں : پرویز مشرف

20 فروری 2018 (17:51)

دبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے نواز شریف سے بہتر قرار دیتے ہوئے پیشنگوئی کی ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو آئندہ بھی وفاق میں مسلم لیگ(ن)اور سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد وطن آسکتا ہوں۔


نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مریم نواز کو ان کی پارٹی کے سیات دان تسلیم نہیں کریں گے، شہباز شریف ، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوں گے ۔خواہش ہے کہ نئے انتخابات نہ ہوں، کیونکہ موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا، عمران خان میں بھی وژن نہیں ہے البتہ ان کی شخصیت پرکشش ہے۔میں حقیقی لیڈرشپ پر یقین رکھتا ہوں جو نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئے، فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ،میرا ویژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ نہیں ہوتی۔


پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیمی بحران کے حوالے سے کہا کہ فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں ۔میرا ویژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مہاجروں کا ترجمان سمجھنا سطحی سوچ ہے، ایم کیو ایم کے رہنما تو مزے کرتے ہیں مگر عوام مصیبتوں میں مبتلا ہے اور مہاجر عوام اور دیگر قومیتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے۔ کراچی میں نئے انتخابات میں دھڑے بندی کے باعث اتحادی سیاست ہوگی۔


سابق صدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میں بھی وژن نہیں ہے البتہ ان کی شخصیت پرکشش ہے۔میں حقیقی لیڈرشپ پر یقین رکھتا ہوں جو نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئے۔انٹرویو کے دوران پرویز مشرف نے ملکی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نئے انتخابات نہ ہوں، کیونکہ موجودہ صورتحال کے باعث نئے انتخابات میں عوام کا نقصان ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا سپریم غیر معینہ مدت کی عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ دے، جو سیکیورٹی، ترقی اور ملکی خوشحالی کے لیے کام کرے اور اس کے بعد الیکشن ہوں۔ ماضی میں عدالت فوجی اقدام کو جائز قرار دیتی رہی ہے، تاہم اب عدالت فوجی مداخلت کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، اس لیے اب سپریم کورٹ کو ہی کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔ پرویز مشرف نے کہا فسوجی مداخلت پر پابندی لگا کر ملکی سیکیورٹی کو دا ؤپر لگا دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں