لاہور سیشن کورٹ ٗ وکیل نے ساتھی وکیلوں پر فائرنگ کھول دی ٗ 2 ہلاک
20 فروری 2018 (17:31) 2018-02-20

لاہور : لاہور کی سیشن کورٹ کے احاطے میں ایک وکیل نے تلخ کلامی کے بعد دوسرے وکیلوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2وکیل جاں بحق ہوگئے ‘ فائرنگ کرنے والے وکیل کاشف راجپوت کو گرفتار کرلیاگیا ۔


تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر دو وکلاء کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس دوران بات بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی اور کاشف راجپوت نامی وکیل نے طیش میں آکر دوسرے وکیل پر فائر کردیا جس کے باعث رانا اشتیاق موقع پر جاں بحق اور اس کے ساتھ موجود دوسرا وکیل شدید زخمی ہوگیا ، جاں بحق وکیل کی میت اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمی وکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے وکیل کاشف راجپوت کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔


ای پیپر