ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

20 فروری 2018 (17:19)

راولپنڈی: کرنسی سمگلنگ کیس سے شہرت پانیوالی ڈالر گرل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی آج بھی بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکیں جبکہ ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بھی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔جس کے بعد عدالت نے ایان علی کی آج کی تاریخ پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ۔

مزیدخبریں