pm imran khan,fine,bani gala home,legal,CDA,approved,map
20 دسمبر 2020 (23:17) 2020-12-20

 اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کر دیا ہے جبکہ سی ڈی اے نے وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کا نقشہ منظور کرتے ہوئے اسے قانونی حیثیت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا کہا جس کے بعد وزیر اعظم کی طرف سے یہ جرمانے کی رقم بنک ڈرافت کے ذریعے جمع کروائی جا چکی ہے۔وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ کا نقشہ ترمیمی بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظور کیا گیا ہے جس کے تحت وزیر اعظم کے بنی گالہ کے گھر کو 106روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولر کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نقشہ کی منظوری دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ بنی گالہ زون ٹو میں پہلے ہی فارم ہائوسز بنانے کی اجازت دی جا چکی ہے جبکہ اب نقشہ کی منظوری کے بعد تعمیرات بھی قانونی ہو گئی ہیں۔


ای پیپر