Shahbaz Gul,Special Assistant,salman shahbaz,egg price,sharif family
20 دسمبر 2020 (22:18) 2020-12-20

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہباز گل نے   انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری شریف خاندان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ    انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلمان شہباز سے پوچھنا چاہیے کیونکہ پاکستان میں مرغیوں کا سب سے بڑا کاروبار شریفوں کا ہے،پولٹری کی قیمت مصنوعی طریقے سے بڑھا کر پرانا نقصان پورا کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن مکمل ناکام ہوچکی ہے ،ذاتی مفاد کیلئے عوام استعمال کیا جا رہا ہے ،مریم نواز نے خود ٹویٹ کیا کہ نوازشریف نے دوممبران کا وفد اسرائیل بھیجا ،انہیں جواب دینا چاہیے کہ کس ڈیل کے لئے وفد کو اسرائیل بھیجا ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازصرف عورت ہونے کی وجہ سے جیل سے باہر ہیں،اپوزیشن مکمل ناکام ہوچکی ہے ،ذاتی مفاد کیلئے عوام استعمال کیا جا رہا ہیشہباز گل کا کہنا تھا کہ  انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلمان شہباز سے پوچھنا چاہیے کیونکہ پاکستان میں مرغیوں کا سب سے بڑا کاروبار شریفوں کا ہے۔پولٹری کی قیمت مصنوعی طریقے سے بڑھا کر پرانا نقصان پورا کیا جا رہا ہے ۔


ای پیپر