shah mehmood qureshi,foreign minister,India,mistake,Pakistan,retaliate
20 دسمبر 2020 (21:55) 2020-12-20

 اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر خبردارکیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھرپور جواب دے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے درست نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔بھارتی عزائم سے ہم آگاہ ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت نیکوئی غلطی کی توہم پہلے سے تیار ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت میں کسانوں،ا قلیتوں اور بالخصوص سکھوں ومسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔دنیا کے بہت سارے ممالک امن کے خواہش مند ہیں اورنہیں چاہتے کہ عدم استحکام پیدا ہو۔عالمی برادری بھارت کو سمجھائے کہ وہ اس قسم کی حماقت نہ کرے۔


ای پیپر