pm imran khan,made,important,decision,federal,ministries,changes
20 دسمبر 2020 (20:19) 2020-12-20

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں،ڈویژنوں اور محکموں کے لئے اہم ترین فیصلہ کرلیا جس کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کو حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے معاہدہ کرنا ہو گا ۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہداف پر عملدرآمدکے لئے وزیر اعظم آفس اور 42 وزارتوں میں معاہدہ پر دستخط ہوں گے، وزیر اعظم آفس  اور وزارتوں میں معاہدے کی تقریب 22 دسمبر کو ہو گی ،معاہدے پر وزیراعظم عمران خان اور وزارتوں کے انچارج وفاقی سیکریٹری دستخط کریں گے ، وفاقی سیکریٹریز حکومتی اہداف کے مقررہ ٹائم فریم میں عملدرآمد کے پابندہوں گے ،فیصلوں پر عملدرآمد میں مقررہ وقت سے تاخیر پر سیکریٹریز ٹھوس جواز دیں گے۔

کابینہ سمیت وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنایا جائیگا،عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں کو ترجیح دی جائے گی،بجلی اور گیس سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر عملدآمد کرایا جائے گا ،فیصلہ صحت ،تعلیم ،سمیت دیگر ضروری حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کیا گیا  ،معاہدے میں سرکاری محکموں کے عوامی فلاحی منصوبوں پ عملدرآمد کرانے ترجیح دی جائے گی ،پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھانے،صنعتکاروں کو مراعات دینے کی ترجیحات ہوں گی،طے شدہ اہداف پر عملدرآمد نہ کرنے والے سیکریٹریز اور منسٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔


ای پیپر