Country, formal, national education, policy, Shafqat Mahmood
20 دسمبر 2020 (13:32) 2020-12-20

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک کیلئے باقاعدہ قومی تعلیم کی پالیسی ضروری ہے۔

اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ وزارت تعلیم نے وسیع مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے واحد قومی نصاب سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں، تمام تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کنٹریکٹ اساتذہ کا ملازمت مستقل کرنے کے لیے احتجاج ، لاٹھی چارچ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد ، ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اکیس دسمبر کو اساتذہ کا وفد وزیر قانون سے ملاقات کرے گا، انوار الحق کہتے ہیں کہ حکومت نے اساتذہ کے مسائل پر غور کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی ، ڈنڈے برسا دیئے، انسو گیس کے شیل چلے ، گرفتاریاں بھی ہوئیں 

اجتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے جب وہ پہلے این ٹی ایس کا امتحان دے چکے ہیں تو اب وہ دوبارہ کیوں دیں ؟


ای پیپر