نیب نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا
20 دسمبر 2019 (21:32) 2019-12-20

اسلام آباد: زرداری ،خورشید شاہ اور فریال تالپور کی رہائی کے بعد نیب نے بلاول بھٹو کو سندیسہ بھیج دیا ،قومی احتساب بیورو ( نیب) راولپنڈی نے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو جے وی اوپل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول کے ماتحت چلنے والے ادارے زرداری گروپ آف کمپنیز اور بحریہ ٹاون کے اکاونٹس میں رقم کی منتقلی ہوئی۔

دریں اثناءبلاول بھٹو زرداری کے کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نیب کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی کو ملنے نوٹس کی تصدیق کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔


ای پیپر