ویمن آف سائنس سے مس امریکہ بن کر دنیا کو حیران کردیا
20 دسمبر 2019 (19:43) 2019-12-20

لاہور:امریکہ کی 24سالہ سائنسدان نے مس امریکہ بن کر دنیا کو حیران کر دیا ۔

اس سے قبل مختلف اداکارائیں ہی مس انڈیا ،مس یو ایس سمیت دیگر ایوارڈ اپنے نام کیا کرتی تھیں لیکن پہلی دفعہ ایک سائنسدان نے مس امریکہ منتخب ہو کر تاریخ ہی بدل ڈالی ۔

ریاست ورجینیا کی بائیو کیمسٹ کیمیل شریئر نے اپنے سائنسی علم کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرکے مس امریکہ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔ لیب کوٹ پہنے انہوں نے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی عمل انگیزی کی دلچسپ انداز میں وضاحت کی۔ شریئر کی آبائی ریاست پنسلوانیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ’ ویمن آف سائنس‘ جو کہ ان کے لیے زیادہ موزوں ہے، بن کر مس امریکا 2020 کے حوالے سے دقیانوسی سوچ کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امسال منتظمین واضح کرنا چاہتے تھے کہ مس امریکہ کا مقابلہ پرانے وقتوں کی طرح محض خوبصورتی کی پریڈ پر مشتمل نہیں ہو گا بلکہ روایتی مقابلے سے ذرا ہٹ کر ہو گا جو کہ مقابلے کی فاتح مس امریکہ نے ثابت بھی کر دیا ہے۔


ای پیپر