وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں ‘ فیاض الحسن چوہان
20 دسمبر 2019 (18:33) 2019-12-20

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیاں رنگ لا رہی ہیں اور آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی صورتحال پر اعتماد اسکی دلیل ہے۔

ملکی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ میں پاکستان کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ملکی درآمدات میں ایک ماہ میں 213 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی سیکٹر میں بقایا جات کے خاتمے کی منصوبہ بندی کو بھی جامع قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے شاید معاشی حقائق سے نابلد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بزنس کی آسانی، پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری، موثر سوشل سکےورٹی ،نیٹ اور بہتر گورننس کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے دور رس نتائج جلد قوم تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔


ای پیپر