آرمی چیف کی توسیع ہو گی یا نہیں؟جہانگیرترین کی اہم گفتگو
20 دسمبر 2019 (17:43) 2019-12-20

لودھراں:تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین نے بھی پرویز مشرف کو سزائے موت دئیے جانے کیخلاف اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر دکھ ہوا ،اس سے قبل کبھی ایسا نہیں سنا کہ جج صاحبان اپنے فیصلوں میں ایسے الفاظ استعمال کرتے ہوں ،انہوں نے کہا اچھا ہوتا ایسے الفاظ عوام کے گلے کاٹنے والوں کیخلاف استعمال کیے ہوتے ۔

جہا نگیر ترین نے لودھراں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصو صی عدالت کے فیصلے میں جسٹس وقار سیٹھ کے الفاظ دیکھ کر دکھ ہوا ،انہوں نے کہا اس فیصلے سے مسئلہ بنا ہو اہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ اداروں کے درمیان تصادم ہو ،مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر جہا نگرین ترین کا کہنا تھا کہ ابھی اس فیصلے پر مشاورت ہو رہی ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ ہو تا ہے ۔

آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہا نگرین ترین نے کہا کہ قانونی مشاورت جاری ہے اور مجھے یقین ہے کہ آرمی چیف کی توسیع میںکوئی مسئلہ نہیںہو گا ۔


ای پیپر