پر ویزمشرف کیخلاف سخت ترین فیصلہ دینے والے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتہائی دلچسپ ریمارکس
20 دسمبر 2019 (17:14) 2019-12-20

پشاور:پرویز مشرف کو سزائے موت اور تفصیلی فیصلہ میں لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک میں لٹکانے والے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انہتائی اہم ریمارکس بھی سا منے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوہا ٹ اور مردان میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے معظم بٹ ایڈو وکیٹ سے مکالمے میں کہا کہ وہ ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتے ہیں ،معظم بٹ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس سے مکالمے میں کہا کہ ان حالات میں بھی آپ مطمئن نظر آ رہے ہیں جس پر چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے استفسار کیا کیوں کیا ہوا حالات کو !صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے آپ نے تو نہیں کچھ کروانا ؟

واضح رہے گزشتہ روز پرویز مشرف کیخلاف تفصیلی فیصلہ میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کے گھسیٹنے والے ریمارکس پر ترجمان فوج نے اپنے خدشات کو درست کہتے ہوئے ملک اور ادارے کے دفاع کر اعلان کیا تھا۔


ای پیپر