کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف برتری
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
20 دسمبر 2019 (16:21) 2019-12-20

کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں برتری مل گئی۔ سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لیے۔

اس وقت سری لنکا کا اسکور 8 وکٹ پر 255 رنز ہے، سری لنکا کو پاکستان پر 64 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے چار اور شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کی ہیں، حارث سہیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے چندی مل نے نصف سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن سری لنکن بولرز کے نام رہا، پاکستانی بیٹنگ لائن بکھر کر رہ گئی، پوری ٹیم 191 رنز پر آؤٹ ہوئی۔


ای پیپر