Source: Facebook

مریم نواز کی سیاست میں دوبارہ انٹری۔۔۔؟
20 دسمبر 2018 (23:41) 2018-12-20

لاہور :بدلتے سیاسی منظر نامے نے ملکی سیاست میں ہلچل سی مچا رکھی ہے ،ایک طرف زرداری کی طرف گھیرا تنگ ہو گیا ہے دوسری طرف نواز شریف کے کیسز کا فیصلہ سنایا جانے والا ہے ،ن لیگ کی طرف سے 30دسمبر سے ملکی سطح پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے اب خبرکے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ مہم چلانے کی ضرورت پڑی تو مریم نواز با ہر نکلیں گی ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اب تک نواز شریف 150سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں لیکن ان پر کوئی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا عوام سے رابطہ منقطع نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے واضح کیا کہ اگر مسلم لیگ ن کو عوامی رابطہ مہم چلانے کی ضرورت پڑی تو مریم نواز ایک دفعہ پھر عوام کے درمیان میںہو گی جنہوں 2013اور 2018میں بھی مسلم لیگ ن کو بھر پور مینڈیٹ دیا ۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن)کے اجلاس میں 24 دسمبر کو احتساب عدالت کے فیصلے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں۔


ای پیپر