Source : Facebook

کابینہ اجلاس میں شیخ رشید کا وزیر اعظم سے شکوہ
20 دسمبر 2018 (22:13) 2018-12-20

وزیر اعظم عمران خان نے جہاں شیخ رشید کیلئے کیبنٹ میٹنگ میں داد دی وہیں آج انہیں ڈائٹ کا مشورہ بھی دیدیا ۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرریلوے شیخ رشید کو بیٹھے بیٹھے بھوک لگ گئی اور ان سے بھوک برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کا بھی لحاظ نہ کیا اور عمران خان سے کھانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے‘ اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانےکی اجازت دی جائے۔

زیراعظم نے کھانے کا آرڈر دینے کے بجائے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت کو لنچ کی نہیں بلکہ ڈائٹ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے جملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا تھا ‘جس کے بعد کابینہ اجلاس میں ارکان کو کھانا نہیں دیا جاتا۔


ای پیپر