File Photo

زرداری اور فریال تالپور کی ممکنہ گرفتاری کی اصل وجہ کیا ہے ؟
20 دسمبر 2018 (21:37) 2018-12-20

اسلام آباد :آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر وا دی گئی ،رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو آمد ن سے زائد اثاثے رکھنے کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا ۔

رپورٹ میں 8ہزا ر دستاویزات سمیت سنسنی خیز انکشافا ت کیے گئے ،جس کے مطابق چار جعلی بینک اکاﺅنٹس سے فریال تالپور کے دستخطوں سے لین دین کا ذکر ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق  فریال تالپور زرداری گروپ اینڈ کمپنی کے مالی امور کو بھی دیکھتی رہی ہیں۔

رپورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے ہمراہ مظفر ٹپی کے متنازع کردار، نجی بینک کے سربراہ اور یو اے ای کے شہری ناصر عبد اللہ لوتھا کا بھی ذکر موجود ہے۔

رپورٹ کے ساتھ 8 ہزار کے قریب دستاویزات پانچ بیگز میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی گئی ہیں۔


ای پیپر