File Photo

پیپلزپارٹی نے عمران خان کی نااہلی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا
20 دسمبر 2018 (21:03) 2018-12-20

کراچی:زرداری کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ، پیپلزپارٹی نے عمران خان اور فیصل واڈا کیخلا ف الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست دائر کر دی ،اس سے قبل عابد شیر علی نے فیصل واڈ ا کی لندن میں جائیداد کا انکشاف کر چکے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس شواہد موجود ہیں‘ہم ثابت کرنا چاہتے کہ ان کی منی ٹریل مشکوک ہے‘ہم نے ایف بی آر سے عمران خان کی ہمشیرہ کی تمام جائیداد کی تفصیلات مانگیں ہیں‘ابھی تک ان سے منی ٹریل کا نہیں پوچھا گیا‘یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے لیئے ایک قانون اور دوسری کیلئے دوسرا قانون ہو؟۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتساب سے خا ئف نہیں لیکن سب کےخلاف ایک ہی قانون سے احتساب کیا جائے۔

جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو ں فرحت اللہ بابر‘ نفیسہ شاہ‘چوہدری منظور نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی‘ پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کےلئے درخواست جمع کرا دی ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جو اثاثوں کی تفصیلات دیں ان کی کاپی ہمیں دی جائے ‘ہم نے فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں ‘عمران خان نے 1997،2002،2013اور 2018 میں جتنے الیکشن لڑے ہیں ان میں انہوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ‘ہم نے وہ تمام تفصیلات مانگیں ہیں‘پیپلز پارٹی کے پاس شواہد موجود ہیں‘ہم ثابت کرنا چاہتے کہ ان کی منی ٹریل مشکوک ہے ۔

واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف خرم شیرزمان نے بھی پارٹی کی ہدایت پر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن سندھ میں جمع کرا دی ہے ۔جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ آصف علی زرداری نیو یارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں‘ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیںکیا‘اس لئے آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے ‘لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔


ای پیپر