Source : Facebook

مسئلہ کشمیر کیلئے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سے رابطہ
20 دسمبر 2018 (20:07) 2018-12-20

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا‘جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ۔ عمران خان نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔


ای پیپر