بسنت منائی جائیگی یا نہیں ۔۔۔فیاض الحسن چوہان نے اہم خبر دیدی
کیپشن:   Source : Facebook
20 دسمبر 2018 (19:28) 2018-12-20

لاہور : بسنت کا شور شرابا ہر طرف ہے ایسے میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بسنت کے روز چھٹی کی تجویز بھی زیر غور ہے ،انہوں نے کہا منفی پہلوﺅں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بسنت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے منفی پہلو ﺅں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، بسنت کے روز لاہور میں چھٹی کی تجویز دی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایونٹ دن میں کرانے،موٹرسائیکل پر پابندی لگانے پر بھی غورکررہے ہیں جبکہ موٹرسائیکلوں پر انٹینا لگانے کی بھی تجویزموجود ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کمیٹی کی تجاویز پر حتمی منظوری وزیراعلی دیں گے اوربسنت منانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائےگا۔


ای پیپر