شوہر کو قتل کرکے قورمہ بنانے والی خاتون کا عبرتنا ک انجام
کیپشن:   Source : Facebook
20 دسمبر 2018 (18:50) 2018-12-20

کراچی (نیوز ایجنسی) عدالت نے شوہر کو قتل کرکے قورمہ بنا نے والی خاتون کو عمر قید کی سزا سنادی ۔

جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ایست منظورر احمد خمیسانی نے ملزمہ زینب اور اس کے کزن ظہیر کو قتل کے الزام میں عمر قید اور لاش چھپانے کے الزام میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزمہ پر الزام تھا کہ اس نے دوہزار گیارہ میں تھانہ شاہ فیصلہ کی حدود میں اپنے کزن ظہیر کے ساتھ مل کر شوہر اسد کو قتل کیا اور اس کی بوٹیاں بنا کر قورمہ بنایا تھا ۔


ای پیپر