پنجا ب سے ن لیگ کی اہم شخصیت تحریک انصاف میں شامل
کیپشن:   Source : Facebook
20 دسمبر 2018 (18:34) 2018-12-20

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی میئر و سابق ایم پی اے وسیم قادر نے ملاقات کی -وسیم قادر نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا ا علان کیا -

وسیم قادر نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں آپ کے ساتھ ہوں اورساتھ رہوں گا -انہوں نے کہاکہ تحریک ا نصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور تحریک انصاف کو لاہور میں مزید مضبوط بنائیں گے-

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وسیم قادر کی تحریک ا نصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور آپ کی شمولیت سے تحریک ا نصاف لاہور میں مزید مضبوط جماعت بنے گی- انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی ا پنی حکومت ہے-عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں-

انہوںنے کہاکہ ہم ایک ٹیم کے طو رپر صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اورخوشی ہے کہ آپ بھی عوامی خدمت کے سفر میں اس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں-چیف وہیب پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔


ای پیپر