Source : Facebook

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا زبردست اقدام
20 دسمبر 2018 (17:21) 2018-12-20

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال فروری میں سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کرینگے ،اس سلسلے میں وزیر اعظم کی محمد بن زید اورمحمد بن سلمان سے  بات چیت ہو چکی ہے ۔

 کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ،فواد چوہدری نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی جاری صورتحال پر وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کرینگے ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان خود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفون پر بات کرینگے ۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام وزارءکو اخراجات میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ،ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ وزراءاپنے بیرون ملک دوروں کو بھی کم کریں ،بیوروکریٹ اپنے محکموں میں بچت کرنے کی عادت ڈالیں ،ائیر پورٹ کلچر کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ  ائیر پورٹ کلچر میں تبدیلی لانے  کی ضرورت  ہے ،آ ئندہ  ائیر پورٹ پر مسافروں کو بہتر سہولیات دینے پر غور کیا جائے گا ۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ اجلاس میں ای سی ایل میں شامل کچھ ناموں پر غور کیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹالیے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں آنے والے سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا عمل میں بھی آسانی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صحافیوں کو بھی پاکستان آنے میں مشکلات ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے ، پنجاب کے چھ شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کیلئے بھی ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویا ت کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیا ہے۔


ای پیپر