جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالک بن گئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر
20 دسمبر 2018 (15:09) 2018-12-20

لاہور: پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فروحت ہوگئی۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالک بن گئے۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ چھٹی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ بولی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے لگائی۔ علی ترین نے ریزرو پرائس سے زائد بولی لگائی۔ ریزرو پرائس 5.2 ملین ڈالر تھی۔ علی ترین 7 سال کیلئے ٹیم کے مالک بن گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے زین محمود قریشی، عقیل کریم ڈیڈھی اور انیل مسرت بھی چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہشمند تھے۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لئے بڈ درخواستیں جمع کروانے کا کل آخری دن تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں نئی فرنچائز ملتان سلطانز کا اضافہ ہوا تھا لیکن مالی مسائل کے سبب فرنچائز مالکان مقررہ وقت پر ادائیگیوں سے قاصر رہے جس کے بعد پی سی بی نے شون پراپرٹی بروکرز کی زیر ملکیت فرنچائز کو ملکیت سے محروم کردیا اور ٹیم کے مالکانہ حقوق پی سی بی کو منتقل ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کا شیڈول جاری کردیا، ایونٹ چودہ فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔


ای پیپر