ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
20 دسمبر 2018 (14:37) 2018-12-20

فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

کھرڑیانوالہ کی رہائشی مہوش کو 2 روز قبل علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں مناسب علاج نہ ملنے کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔

جاں بحق خاتون کے شوہر سجاد کے مطابق ڈاکٹر نے انجکشن لگایا اور بیہوش ہونے پر مریضہ نے دوبارہ آنکھ نہ کھولی۔ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ متعدد بار سٹاف کو بلانے گئے لیکن کوئی بھی مریض کو دیکھنے نہ آیا۔

لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے خلاف اجتجاج کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر