ہمارے دور کی ترقی کو عالمی سطح پر مانا گیا: نواز شریف
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
20 دسمبر 2018 (13:17) 2018-12-20

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کردی ہے، 10 ہزار میں ملنے والا راشن اب 16 ہزار میں ملتا ہے۔

ن لیگ کے مشاورتی اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی دفاع کو مضبوط کیا، ہماری حکومت نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے ، ہمارے دور کی ترقی کو عالمی سطح پر مانا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کردی ہے۔ غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کرے۔ آج کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی پر بھی بات چیت ہوئی۔


ای پیپر