رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
20 دسمبر 2018 (11:41) 2018-12-20

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے گے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو تو اُسے اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔


ای پیپر