چین نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ وہ یہ کام نہ کرے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
20 دسمبر 2018 (10:15) 2018-12-20

بیجنگ: چین نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کیا جائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ چن ینگ نے کہا ہے کہ خلا کو میدان جنگ بنانا تباہ کن ہوگا۔ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اسلحے کے انبار مت لگائے جائیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی سپیس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ تاکہ خلا میں چین اور روس سے سبقت لی جا سکے۔ امریکا 5 سال میں سپیس فورس کے لیے 80 کروڑ ڈالر خرچ کرے گا۔


ای پیپر