امریکا نے شام سے فورسز واپس بلانے کا اعلان کر دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
20 دسمبر 2018 (09:31) 2018-12-20

نیویارک: امریکا نے شام سے فورسز واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف تاریخی فتح کے بعد فوجیوں کی شام سے واپسی کا وقت آگیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ شام میں فوج بھیجنے کا مقصد داعش کو شکست دینا تھا، جو حاصل کرلیا۔ داعش کو شکست دینا میرے دور حکومت میں ممکن ہوسکا۔

ترجمان وائٹ ہاوس سارہ سینڈرز کہتی ہیں کہ داعش کا خاتمہ کردیا گیا، شام میں فورسز کے مزید قیام کی ضرورت نہیں۔ شام میں 2 ہزار امریکی فوجی مقیم تھے، محدود سرگرمیاں ابھی جاری رہیں گی۔ امریکا شام میں سیرئین ڈیمو کریٹک فورسز کیساتھ رابطے میں رہے گا۔


ای پیپر