آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر پیپلزپارٹی کا ایکشن پلان سامنے آگیا
کیپشن:   File Photo
20 دسمبر 2018 (00:16) 2018-12-20

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی قیادت اور وکلاءسے ممکنہ گرفتاری پر مشاورت مکمل کر لی ، ممکنہ گرفتاری نوڈیرو سے دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ، گرفتاریوں کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت اور وکلاءکا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ جس میں آصف علی زرداری نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر مشاورت مکمل کر لی ۔ وہ ممکنہ گرفتاری اپنے آبائی علاقے نوڈیرو سے دیں گے ۔

گرفتاریوں کی صورت میں پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ملک گیر تحریک چلائیگی ۔ مشاورتی اجلاس کے بعد آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے۔


ای پیپر