تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،بڑی تبدیلیاں
20 اگست 2020 (20:44) 2020-08-20

سائوتھمپٹن: انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی، سیریز کا تیسرا میچ کل سائوتھمپٹن میں شروع ہوگا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیم مینیجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ وہی ہے جو پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے منتخب کیا گیا تھا،اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان اظہر علی، بابر اعظم، شان مسعود، عابد علی، امام الحق، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، شاداب خان، محمد رضوان، کاشف بھٹی، یاسر شاہ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور سہیل خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ساؤتھمپٹن میں موجود ہے۔ 21 سے 25 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ، 26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔


ای پیپر