بلاول کا بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق کشمیر کا مقدمہ لڑنے کا اعلان
20 اگست 2019 (23:38) 2019-08-20

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مل کر لڑنا ہے ،کشمیر پر حملہ اصل میں مسلم امہ اور اقوام متحدہ پر حملہ ہے ، کٹھ پتلی وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی اہلیت نہیں ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے استور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق لڑیں گے۔

یہ کٹھ پتلی کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کر رہا ہے ، میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں کسی کٹھ پتلی سے ڈرنے والا نہیں ، ہمارے ساتھ جو مرضی کرلو برداشت کر لیں گے مگر عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے، لوگوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والا نوکریاں چھین رہا ہے ، گھر دینے کا وعدہ کرنے والا عوام سے چھتیں چھین رہا ہے۔ غریب عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

ہر چیز پر ٹیکس لگا کر غریب عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ہمیں سلیکٹڈ نہیں الیکٹیڈ وزیراعظم چاہیے جو وعدے پورے کرے۔ ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی وزیراعظم کو نکالنا ہے۔


ای پیپر