کشمیری ناول نگار نے عدنان سمیع کو بے وقوف کہہ دیا
20 اگست 2019 (23:01) 2019-08-20

اسلام آباد : بھارت کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے والے گلوکار عدندن سمیع کے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا لازمی حصہ کہنے پر کشمیری ناول نگار نے انہیں بے وقوف قرار دیدیا۔

ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے عدنان سمیع سے مسئلہ کشمیر پر پیغام دینے کا کہا تھا تو انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے ، ایسی چیزوں میں ناک مت ڈالیں جو آپ کی نہیں ہیں۔ عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ کے جواب میں کشمیری ناول نگار مرزا وحید نے انہیں بیوقوف قرار دے دیا۔ کشمیری ناول نگار کے علاوہ دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ پرانہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع بھارتی شہریت ملنے کے بعد سے اکثر پاکستان اور پاک آرمی کی مخالفت کرتے دِکھائے دیتے ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ وہ بھارتی حکومت کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں، چاہے بھارت کی جانب سے کوئی اچھا فعل ہو یا برا وہ ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیتے ہیں۔


ای پیپر