پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب ،6بھارتی جہنم واصل
20 اگست 2019 (20:56) 2019-08-20

آٓزاد کشمیر :بھارتی فوج کی طرف سے تتہ پانی سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کا بھرپور جواب ،6بھارتی جہنم واصل کر دئیے ۔

مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب کرنے کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل لائن آف کنٹرول پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جا رہی ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر مسلسل بھارتی جارحیت جاری تھی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی آرمی کے ایک آفیسر سمیت 6 بھارتی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں۔ کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بھارتی فوج کے دو بنکر بھی تباہ ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ ہونے والی چوکیوں سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے تھے جن میں ایک سات سالہ بچہ اور دو معمر افراد شامل تھے۔


ای پیپر