بھارتی لڑکی سے شادی کرنے پر حسن علی کو ثانیہ مرزا کا دلچسپ ٹویٹ
20 اگست 2019 (19:23) 2019-08-20

حیدرآباد: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر حسن علی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا, حسن علی بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی سامعہ سے نکاح کے موقع پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غیر شادی شدہ ہونے کا آخری دن، جس کے جواب میں شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار نے دونوں میں عمر بھر کےلئے پیار اور خوشیاں برقرار رہنے کی دعا اور ساتھ ہی اچھی سی دعوت کا مطالبہ بھی کردیا۔


ای پیپر