کیوی کپتان کین ولیمسن اورلنکن سپنر اکیلا دانن جایا کے باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار

کیوی کپتان کین ولیمسن اورلنکن سپنر اکیلا دانن جایا کے باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار
20 اگست 2019 (18:46) 2019-08-20

دبئی:نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکن سپنر اکیلا دانن جایا کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں کرکٹرز کے باﺅلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میچ آفیشلز نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ولیمسن اور اکیلا دانن جایا کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کی مینجمنٹ کو رپورٹ کر دی ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ایکشنز رپورٹ ہونے کے بعد اب دونوں کھلاڑیوں کو 14روز میں باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ دینا ہو گا تاہم ایکشن کی رپورٹ آنے تک وہ باﺅلنگ جاری رکھ سکیں گے۔

دانن جایا نے پہلی اننگز میں 5وکٹیں لیکر سری لنکن ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ ولیمسن نے صرف تین اوورز کرائے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ولیمسن اور دانن جایا کے باﺅلنگ ایکشنز کو غیرقانونی قرار دیا جا چکا ہے، ولیمسن کا 2014 اور دانن جایا کا 2018 میں ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔


ای پیپر