ملیر یا جیسی خطرناک بیماری سے تیس لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،رپورٹ
20 اگست 2019 (17:35) 2019-08-20

کراچی :مچھروں سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر خطرناک انکشاف سامنے آیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان میں ملیریا سے ہر سال تقریبا 30لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، ایک رپورٹ کے مطابق مچھر کے کاٹنے سے ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا جیسی مہلک بیماریاں لاحق ہو جا تی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 1897 میں برطانوی ڈاکٹر سر رونلڈ روز نے دریافت کیا کہ مادہ مچھر انسانوں میں ملیریا پیدا کرنے کی ذمہ دار ہو تی ہے،انہی کی تجویز پر ہر سال 20 اگست کو مچھروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال تیس لاکھ سے زائد افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جبکہ ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کرلیتی ہے،ماہرین کہتے ہیں کہ مچھروں سے بچاو کے لئے جمع پانی سے حفاظت ، ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال ،جڑی بوٹیوں کا تیل اور لمبی آستین والے لباس کا استعمال ضروری ہے۔


ای پیپر