زرداری، فریال تالپور کی جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستیں مسترد
کیپشن:   Image Source: File Photo
20 اگست 2019 (15:25) 2019-08-20

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے آج سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے اضافی سہولیات دینے کی منظوری دیدی، عدالت نے ہفتے میں دو دفعہ فیملی سے ملاقات کی اجازت دیدی، عدالت نے فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کیلئے آئی جی جیل کے فورم کے ذریعے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔


ای پیپر