فوٹو/ راک آفیشل انسٹاگرام

'دی راک' نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی
20 اگست 2019 (13:02) 2019-08-20

ہوائی: ' دی راک ' کے نام سے مقبول ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جونسن نے لورین ہاشین سے دوسری شادی کر لی۔

دی راک اور لورین ہاشین کا طویل عرصے سے تعلق تھا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم انہوں نے اب شادی کرلی جس کا اعلان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کیا گیا۔ دی راک نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے امریکی ریاست ہوائی میں 18 اگست کو شادی رچا لی۔

  راک نے اپنے کیپشن میں ہوائی زبان کا ایک لفظ پومائیکائے (pomaik'i) بھی لکھا جس کے معنی 'مبارک' کے ہیں۔

خیال رہے کہ دی راک کی لورین ہاشین سے پہلی ملاقات ' دی گیم پلان' کے سیٹ پر ہوئی تھی اس وقت دی راک ڈینی گریشیا سے پہلے سے شادی شدہ تھے جن سے ان کی 18 سالہ سیمون نامی بیٹی بھی ہے۔


ای پیپر