فائل فوٹو

ڈاکٹر ذاکر نائیک پر ملائیشیا میں بھی تقاریر اور بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد
20 اگست 2019 (12:20) 2019-08-20

نیو دہلی: بھارت کے معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر ملائیشیا میں بھی تقاریر اور بیانات جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

وزیر داخلہ محی الدین یٰسین کے مطابق پولیس ذاکر نائیک اور متعدد دیگر افراد سے نسل پرستانہ بیان دینے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے تفتیش کرے گی جس سے عوامی جذبات متاثر ہوئے۔

ملائیشیا میں نسلی و مذہبی بیانات دینا ایک حساس معاملہ ہے، پولیس نے نسل پرستانہ بیانات کا جائزہ لینے کے بعد اُن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔


ای پیپر