فوٹو بشکریہ فیس بک

حسن علی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز آج سے کریں گے
20 اگست 2019 (11:13) 2019-08-20

دبئی: حسن علی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز آج سے کریں گے، فاسٹ بولر بھارتی شہری سامیہ خان کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

رسم حنا کی تقریب میں حسن سبز کرتے اور سفید شلوار میں نظر آئے۔ تقریب میں شاداب خان سمیت حسن کے دوستوں یاروں کے بھنگڑوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دوستوں یاروں نے اورنج رنگ کے کرتے پہنے ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر فوٹو شوٹ میں بھی فاسٹ نکلے، شادی سے پہلے ہی یادگار تصاویر بنوا لیں۔ سوشل میڈیا پر انکی تصاویر وائرل ہو گئیں۔


ای پیپر