فوٹو/ سوشل میڈیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ
20 اگست 2019 (09:38) 2019-08-20

امریکی صدر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلیفونک رابطہ ۔

ٹوئٹ میں کہا دو بہترین دوستوں سے مقبوضہ کشمیر میں تناؤ میں کمی پر گفتگو ہوئی، خطے میں بہت کشیدہ صورتحال ہے لیکن بات چیت مثبت رہی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے کہا کشیدگی پر مودی سے بات کریں۔ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو فون کیا اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خطے میں تناؤ کم کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ای پیپر