بھارت نے زیادہ بولنے پر شوہر نے اپنی بیوی کی زبان کاٹ دی
20 اگست 2018 (23:08) 2018-08-20

نئی دہلی:بھارتی ریاست یوپی کے ضلع کانپور میں ایک شخص نے بیوی کی زبان کاٹ دی ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست یوپی کے ضلع کانپور کے گائوں کرنل گنج میں رات گئے جب شوہر شراب کے نشے میں دھت گھر واپس آیا تو اہلیہ نے ٹوکا جس پر لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔ اسی دوران طیش میں آکر شکیل احمد نے بیوی کی زبان کاٹ دی ۔ اہل خانہ نے اسے فوراً قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا۔ ایس ایچ او کرنل گنج اتل سریواوستو نے میڈیا کو بتایا کہ شراب پینے کی لت پر شوہر بیوی میں لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا تھا اور طیش میں آکر قینچی سے بیوی کی زبان کاٹ دی ۔ خاتون کی چھوٹی بیٹی کی تحریری شکایت پر ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔


ای پیپر