سری دیوی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زندگی کی جنگ ہار گئیں
20 اگست 2018 (22:39) 2018-08-20

ممبئی:بالی وڈ کامیاب فلم انگلش ونگلش میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ سجاتا کمار کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئیں ۔اس خبر کی تصدیق اداکارہ کی بہن سچترا کرشنامورتھی نے ٹوئٹر پر کی ۔


اپنی ٹویٹ میں سچترا نے بتایا کہ ہماری پیاری سجاتا کمار اب ہمارے درمیان نہیں رہیں ٗوہ ہم سب کو چھوڑ کر ایک بہترین جگہ چلی گئی ہیں ٗہمیں اکیلا کر گئیں ، اب زندگی دوبارہ پہلے جیسی نہیں ہوپائے گی۔رپورٹ کے مطابق سجاتا کمار ممبئی کے ہستال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ کینسر کی چوتھی اسٹیج سے لڑ رہی تھیں، تاہم حالت تشویک ناک ہونے کے بعد وہ چل بسیں ٗیاد رہے کہ سجاتا کمار بہت سے بھارتی ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔


بعدازاں انہیں ہدایت کار گوری شندے نے 2012 کی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں کام کیا ٗاس فلم میں وہ سری دیوی کی بہن بنی تھیں، جبکہ ان کے کام پر شائقین نے انہیں سراہا بھی تھا۔خیال رہے کہ اداکارہ سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں دبئی کے ہوٹل میں ہوا۔ اداکارہ کو نہاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ ڈب میں ڈوب کر انتقال کرگئیں۔


ای پیپر