عمران خان سے کبھی وزارت نہیں مانگی : شیخ رشید
20 اگست 2018 (22:37) 2018-08-20


اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے کبھی وزارت کا تقاضا نہیں کیا مگر وزارت داخلہ کی خواہش ضرور تھی کیونکہ وزارت ریلوے کی سربراہی پہلے بھی کر چکا تھا،نوجوانوں کی ضرورت فلموں میں ہوتی ہے،سیاست میں نہیں ،سیاست میں تجربہ کار لوگوں ک ضرورت ہوتی ہے۔


نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے سے ہرقسم کی سیاسی دباؤ کاخاتمہ کیا جائیگا،بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے کو نہیں ٹکٹ دلانے والے کو پکڑوں گا ٗپاکستان میں ریلوے کی بہتری کیلئے میڈیا کا تعاون درکار رہے گا ٗاتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے،ہم ڈبل ٹریک چھوڑ کے گئے تھے ،سی پیک کو ترجیح دے کر پنڈی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے،جہلم گوجر خان کے درمیان فاصلہ پندرہ کلو میٹر تک کیا جائیگا، لاہور سے اسلام آباد کا سفر تین گھنٹے کرنا ترجیح ہو گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سٹیشنوں کے ساتھ پلازیاور فوڈ اسٹریز کھولے جائیں گے اورسیز ٹریک لانا چاہے یا ٹرین، ریلوے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں،جن لاگوں نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ چھوڑ دیں،غریبوں کیلئے ہسپتالوں میں مٹھی بھر دوائی نہیں تمام سہولیات چاہئے۔


وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنایا جائے گا،ہم ہر وقت احتساب کیلئے تیار ہیں،تمام میڈیا اور سوشل میڈیا خامیوں کی نشاندہی کرے۔ خوشی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ڈبوں کو فرسٹ کلاس بنایاجائے گا،مارگلہ اور چکلالہ اسٹیشن سمیت بتیس اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے،گریڈ فور کے ملازمین کیلئے پانچ ہزار کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے، بدلاہوا شیخ رشید ہوں عمران کی وڑن کے مطابق کام کروں گا،ہمارے پاس طاقتور ور وینز ہیں،تھرڈ کلاس کمروں میں بھی اے سی لگائے گے،ریلوے کی آمدنی تیزگام سے بھی زیادہ تھی،مسافروں کی کمی نہیں کوچز کی کمی ہے،کمیشن کلچر ک خاتمہ ہو گا۔


ای پیپر