پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حلف اٹھا لیا
20 اگست 2018 (21:36) 2018-08-20

لاہور: پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ عثمان احمد خاں بزدار نے گورنر ہائوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اُن سے عہدے کا حلف لیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین دُرانی نے تقرری سے متعلقہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔


حلف برداری کی اس سادہ اور پُروقار تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، سینیٹر چوہدری محمد سرور،ممبران نگران صوبائی کابینہ، اراکین صوبائی اسمبلی، جی او سی 10ڈیو میجر جنرل محمد عامر، ایئر وائس مارشل عرفان احمد، سٹیشن کمانڈر نیوی کمانڈر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم اور دیگر عمائدین کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔


قبل ازیں، قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے گورنر ہائوس لاہور میں نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خاں بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں اَمن و امان کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


ای پیپر