فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات
20 اگست 2018 (13:51) 2018-08-20

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان سے ملک کی اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کی ملاقات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے ان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے ابتدائی 100 روزہ ایجنڈے کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا تھا۔

 

 

 

 


ای پیپر