Digital Einstein,Naibaat,NeoTv
20 اپریل 2021 (22:28) 2021-04-20

لندن :ڈیجیٹل دور میں سائنسدانوں نے حیرت انگیز ایجاد بھی کر لی ،اب آئن سٹائن سے ان کی وفا ت کے بعد بھی آپ باتیں کر سکیں گے ،سائنسدانوں نے انسانوں کی طرح باتیں کرنے والا ڈیجیٹل آئن سٹائن تیار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدان جہاں آج مریخ پر زندگی کے آثار ڈھونڈ رہے ہیں وہیں ہر گزرتے دن کیساتھ حیرت انگیز ٹیکنالوجی نے بنی نوع انسان کو اپنی نت نئی ایجادسے ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے ،فزکس کے مشہور سائنسدان آئن سٹائن سے ان کی موت کے بعد باتیں کرنا ممکن ہو گیا،سائنسدانوں نے انسانوں کی طرح باتیں کرنے والا ڈیجیٹل آئن سٹائن تیار کر لیا ۔

نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل آئن سٹائن تیار کیا ہے ۔ یہ انسانوں کی طرح بات چیت کر سکتا ہے ،لوگ  اس ڈیجیٹل آئن سٹائن سے  سائنس  اور ان کے کام  کے بارے میں  سوالات کر سکتے ۔ڈیجیٹل آئن سٹائن جرمن زبان  میں گفتگو کرتا ہے ۔


ای پیپر